ہرارے۔ 18 جون(اے پی پی) ایلٹن چیگمبرا کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت زمبابوے نے بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد2 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، زمبابوین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 170 رنز بنائے، چیگمبرا نے اہم موقع پر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے بھارتی باﺅلرز کی …
چیگمبرا کی دھواں دھار بیٹنگ، زمبابوے نے بھارت کو اعصاب شکن مقابلہ کے بعد 2 رنز سے ہرا دیا،
مزید خبریں
ہرارے۔ 18 جون(اے پی پی) ایلٹن چیگمبرا کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت زمبابوے نے بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد2 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، زمبابوین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 170 رنز بنائے، چیگمبرا نے اہم موقع پر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے بھارتی باﺅلرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 26 گیندوں پر 7 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فائٹنگ ہدف دیا، جواب میں بھارتی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 168 رنز بنا سکی۔ منیش پانڈے کے سوا بھارت کا کوئی بھی بلے باز جم کر زمبابوین باﺅلرز کا مقابلہ نہ کر سکا، پانڈے 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔








