وفاقی وزیر خزانہ کی زیرصدارت بجٹ میں زراعتی سیکٹر کیلئے اعلان کردہ ریلیف اقدامات پر عملدرآمد کیلئے طریقہ کار وضع کرنے سے متعلق اجلاس

اسلام آباد ۔ 18 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں ایگریکلچر سیکٹر کو زیادہ ترجیح دی ہے۔زراعتی ترقی میں کمی پر قابو پا لیاگیا اور اور اس سیکٹر نے اپنی صلاحیت کے مطابق صحت مندانہ ترقی کی شرح حاصل کی ہے۔مینو فیکچررز کیساتھ طویل بات چیت کے نتیجے میں کھاد کی قیمتوں میں کمی ممکن ہوئی۔یہ باتیں انہوں نے ہفتہ …

اسلام آباد ۔ 18 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں ایگریکلچر سیکٹر کو زیادہ ترجیح دی ہے۔زراعتی ترقی میں کمی پر قابو پا لیاگیا اور اور اس سیکٹر نے اپنی صلاحیت کے مطابق صحت مندانہ ترقی کی شرح حاصل کی ہے۔مینو فیکچررز کیساتھ طویل بات چیت کے نتیجے میں کھاد کی قیمتوں میں کمی ممکن ہوئی۔یہ باتیں انہوں نے ہفتہ کو بجٹ 2016-17میں زراعتی سیکٹر کیلئے اعلان کردہ ریلیف اقدامات پر عملدرآمد کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی غرض سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی و تحقیق ،پنجاب اور سندھ کے صوبائی وزرائے خزانہ و زراعت اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Leave a Reply