میانمار کے بحران میں فیس بک نے نفرت پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ، اقوام متحدہ

جنیوا ۔ 14 مارچ (اے پی پی) میانمار میں ممکنہ نسل کشی کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بحران کے حوالے سے معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے میانمار میں نفرت پھیلانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے میانمار میں حقائق کا پتہ لگانے والے خود مختار بین الاقوامی مشن …

جنیوا ۔ 14 مارچ (اے پی پی) میانمار میں ممکنہ نسل کشی کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بحران کے حوالے سے معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے میانمار میں نفرت پھیلانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے میانمار میں حقائق کا پتہ لگانے والے خود مختار بین الاقوامی مشن کے سربراہ مرزوقی داروسمان نے صحافیوں کو بتایا کہ میانمار میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔