عالمی شہرت یافتہ برطانوی ماہر طبعیات سٹیفن ہاکنگ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لندن ۔ 14 مارچ (اے پی پی) عالمی شہرت یافتہ برطانوی ماہر طبعیات سٹیفن ہاکنگ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ بلیک ہولز اور نظریہ اضافیت کے بارے میں گراں قدر خدمات کے حوالے سےدنیا بھر میں شہرت رکھتے تھے۔ انھوں نے سائنس کے موضوع پر کئی کتابیں لکھیں جن میں ’اے بریف ہسٹری آف ٹائم‘ جیسی شاہکار کتاب بھی شامل ہے۔سٹیفن ہاکنگ کے انتقال کی خبر …

لندن ۔ 14 مارچ (اے پی پی) عالمی شہرت یافتہ برطانوی ماہر طبعیات سٹیفن ہاکنگ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ بلیک ہولز اور نظریہ اضافیت کے بارے میں گراں قدر خدمات کے حوالے سےدنیا بھر میں شہرت رکھتے تھے۔ انھوں نے سائنس کے موضوع پر کئی کتابیں لکھیں جن میں ’اے بریف ہسٹری آف ٹائم‘ جیسی شاہکار کتاب بھی شامل ہے۔سٹیفن ہاکنگ کے انتقال کی خبر ان کے خاندان کی جانب سے جاری کی گئی۔سٹیفن ہاکنگ 1963ءمیں 22 برس کی عمر میں موٹر نیورون کا مرض لاحق ہونے پر جسمانی طور معذور ہو گئے تھے ۔