سیدعلی گیلانی کی طرف سے غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوں کی حالت زار پرتشویش کا اظہار

سرینگر ۔ 14 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموںوکشمیر یاور بھارت کی جیلوں میں نظربند کشمیری نظربندوںکی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سلامتی کے متعلق خدشہ ظاہر کیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی ایجنسیوں خاص طورپر این آئی اے کی طرف سے نظربند کشمیریوں …

سرینگر ۔ 14 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموںوکشمیر یاور بھارت کی جیلوں میں نظربند کشمیری نظربندوںکی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سلامتی کے متعلق خدشہ ظاہر کیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی ایجنسیوں خاص طورپر این آئی اے کی طرف سے نظربند کشمیریوں کو خوف و ہراس اور تنگ طلب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ این آئی اے کا دائرہ کارجموںو کشمیر پر غیر قانونی اور غیر آئینی ہے تاہم بھارت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ آزادی پسند رہنماﺅں اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کو بدترین انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے