نئی دہلی۔ 14 مارچ (اے پی پی) بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 9 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں باغیوں نے بھارتی فوج کی ’بم پروف‘ گاڑی ایم پی وی کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 9 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں …
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکہ، 9 فوجی ہلاک

مزید خبریں
نئی دہلی۔ 14 مارچ (اے پی پی) بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 9 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں باغیوں نے بھارتی فوج کی ’بم پروف‘ گاڑی ایم پی وی کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 9 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔








