وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنا دورہ چین ملتوی کردیا

اسلام آباد۔ 19 جون(اے پی پی)وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنا دورہ چین ملتوی کردیا ہے یہ فیصلہ اس تناظر میں کیا گیا ہے کہ وزیراعظم اپنے دل کے آپریشن کے بعد روبصحت ہو رہے ہیں اور وزیر خزانہ کی ملک میں موجودگی ضروری ہے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک (اے آئی آٰئی بی) کے پہلے …

اسلام آباد۔ 19 جون(اے پی پی)وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنا دورہ چین ملتوی کردیا ہے یہ فیصلہ اس تناظر میں کیا گیا ہے کہ وزیراعظم اپنے دل کے آپریشن کے بعد روبصحت ہو رہے ہیں اور وزیر خزانہ کی ملک میں موجودگی ضروری ہے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک (اے آئی آٰئی بی) کے پہلے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنا تھی جو 25-26 جون کو بیجنگ میں ہو رہی ہے جبکہ وزیر خزانہ نے اپنے دورہ کے دوران سیمینار سے خطاب کے ساتھ ساتھ دیگر تقریبات میں بھی شرکت کرنا تھی۔

Leave a Reply