نیویارک۔ 15 مارچ (اے پی پی) سلامتی کونسل میں امریکی خاتون سفیر نِکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکا کے نزدیک برطانیہ میں سابق روسی جاسوس سرگئی سکریپل کو زہر دینے کا ذمّہ دار روس ہے اور اس کا یہ جرم سلامتی کونسل کے حرکت میں آنے کا متقاضی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغکے مطابق نکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ہم روس کو زہریلی گیس کے استعمال …
امریکی حکام کے خیال میں برطانیہ میں سابق روسی جاسوس سرگئی سکریپل کو زہر دینے کا ذمّہ دار روس ہے،امریکی خاتون سفیر نِکی ہیلی

مزید خبریں
نیویارک۔ 15 مارچ (اے پی پی) سلامتی کونسل میں امریکی خاتون سفیر نِکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکا کے نزدیک برطانیہ میں سابق روسی جاسوس سرگئی سکریپل کو زہر دینے کا ذمّہ دار روس ہے اور اس کا یہ جرم سلامتی کونسل کے حرکت میں آنے کا متقاضی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغکے مطابق نکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ہم روس کو زہریلی گیس کے استعمال کا ذمّہ دار ٹھہرانے کے حوالے سے برطانیہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس پر لازم ہے کہ وہ برطانیہ کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات میں تعاون کرے۔ ہم ہر حالت میں برطانیہ کے ہی ساتھ ہیں۔








