نیوکلیئر سپلائر گروپ کا اجلاس (کل) ہوگا، پاکستان اور بھارت کی رکنیت کیسز پر غور کیا جائے گا

اسلام آباد ۔ 19 جون(اے پی پی) نیوکلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) کا اہم اجلاس (کل) پیرکو سیﺅل میں ہوگا۔اجلاس میں پاکستان اور بھارت کی رکنیت کیسز پر غور کیاجائے گا ۔ متعلقہ ذرائع نے یہاں ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے اس اجلاس کے دوران گروپ دونوں جوہری ممالک پاکستان اور بھارت کی رکنیت کے حوالہ سے معاملہ پر غور کرے گا۔ …

اسلام آباد ۔ 19 جون(اے پی پی) نیوکلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) کا اہم اجلاس (کل) پیرکو سیﺅل میں ہوگا۔اجلاس میں پاکستان اور بھارت کی رکنیت کیسز پر غور کیاجائے گا ۔ متعلقہ ذرائع نے یہاں ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے اس اجلاس کے دوران گروپ دونوں جوہری ممالک پاکستان اور بھارت کی رکنیت کے حوالہ سے معاملہ پر غور کرے گا۔ پاکستان نے رکنیت کیلئے باضابطہ درخواست 19 مئی 2016ءکو پیش کر دی تھی جبکہ بھارت نے 12 مئی 2016 کو رکینت کے لئے درخواست دی تھی۔ ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ گروپ پاکستان کو رکنیت دینے پر غور کرتے ہوئے غیر امتیازی اور غیر متعصبانہ رویہ اختیار کرے گا۔

Leave a Reply