نئی دہلی ۔ 15 مارچ (اے پی پی)عالمی بینک نے کہا ہے کہ بھارت کو مڈل کلاس انکم ملک کی سطح پر آنے کے لئے آئندہ 30سال میں ہر سال 8 فیصد سالانہ شرح نمو کی ضرورت ہے۔ان برسوں میں بھارت کو لینڈ،لیبر اور مالیات کے شعبوں میں جامع اور وسیع تر اصلاحات لانی ہوں گی۔عالمی بینک کی بھارت کے بارے ایک سالانہ رپورٹ کے مطابق اگر بھارت آئندہ سال …
بھارت کو مڈل کلاس انکم ملک کی سطح پر آنے کے لئے آئندہ 30سال میں ہر سال 8 فیصد سالانہ شرح نمو کی ضرورت ہے، بھارت کو لینڈ،لیبر اور مالیات کے شعبوں میں وسیع تر اصلاحات لانی ہوں گی،عالمی بینک

مزید خبریں
نئی دہلی ۔ 15 مارچ (اے پی پی)عالمی بینک نے کہا ہے کہ بھارت کو مڈل کلاس انکم ملک کی سطح پر آنے کے لئے آئندہ 30سال میں ہر سال 8 فیصد سالانہ شرح نمو کی ضرورت ہے۔ان برسوں میں بھارت کو لینڈ،لیبر اور مالیات کے شعبوں میں جامع اور وسیع تر اصلاحات لانی ہوں گی۔عالمی بینک کی بھارت کے بارے ایک سالانہ رپورٹ کے مطابق اگر بھارت آئندہ سال میں ہر سال 8 فیصد سالانہ شرح نمو کے ساتھ آگے بڑھ جاتا ہے تو اس کی کم از کم نصف آبادی دس ڈالر یومیہ کمانے کے قابل ہو جائے گی۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی رواں مالی سال میں فی کس اوسط یومیہ آمدنی 86.689 روپے (3.7 ڈالر) پر آ جائے گی۔بھارتی کی2004 سے2008 کے دوران شرح نمو8.8 فیصد رہی اور رواں مالی سال6.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔








