بیجنگ ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاق عباسی کا حالیہ دورہ نیپال جغرافیائی و سیاسی لحاظ سے اہمیت کا حامل رہا ، انہوں نے علاقائی معاملات میں ایسے موقع پر نیپال کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جب بھارت اور امریکہ پاکستان کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کے پی شرما اولی کی قیادت میں نیپال میں نئی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا حالیہ دورہ نیپال جغرافیائی و سیاسی لحاظ سے اہمیت کا حامل رہا ، چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاق عباسی کا حالیہ دورہ نیپال جغرافیائی و سیاسی لحاظ سے اہمیت کا حامل رہا ، انہوں نے علاقائی معاملات میں ایسے موقع پر نیپال کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جب بھارت اور امریکہ پاکستان کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کے پی شرما اولی کی قیادت میں نیپال میں نئی مضبوط کمیونسٹ حکومت کے قیام کے موقع پر یہ دورہ کیا۔ شاہد خاقان عباسی اور کے پی شرما اولی کے درمیان کئی عالمی اور علاقائی معاملات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور دونوں چین کو ایک بااعتماد دوست تصور کرتے ہیں جس نے مشکل کے وقت میں ان کے ملکوں کی مدد کی۔چین کی ایک ویب سائٹ پر شائع ہونے والے مضمون میں نیپالی اخبار کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر ریتوراج سوبیدی نے تحریر کیا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیپال کی نئی منتخب حکومت کو مبارکباد دینے کےلئے کھٹمنڈو تشریف لائے جو بلاشبہ سفارتکاری میںمنفرد لمحہ ہے تاہم یہ دیگر سنجیدہ سفارتی مقاصد کا حامل دورہ بھی تھا ۔








