یورپی یونین کے ترکی کے ساتھ معاہدے نے سینکڑوں تارکین وطن کو مصیبت میں ڈال دیا

ایتھنز ۔ 16 مارچ (اے پی پی) یورپی یونین اور ترکی کے درمیان مہاجرین سے متعلق معاہدے کے خالق جرمن سیاسی مشیر گیرالڈ کناو¿س نے اس معاہدے پر عمل درآمد پر تنقید کی ہے۔ اس معاہدے کے تحت ترکی اپنے ہاں سے تارکین وطن کو یونان پہنچنے سے روکنے کا پابند ہے۔جرمن خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کناو¿س نے کہا کہ اس معاہدے کی وجہ سے سینکڑوں تارکین …

ایتھنز ۔ 16 مارچ (اے پی پی) یورپی یونین اور ترکی کے درمیان مہاجرین سے متعلق معاہدے کے خالق جرمن سیاسی مشیر گیرالڈ کناو¿س نے اس معاہدے پر عمل درآمد پر تنقید کی ہے۔ اس معاہدے کے تحت ترکی اپنے ہاں سے تارکین وطن کو یونان پہنچنے سے روکنے کا پابند ہے۔جرمن خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کناو¿س نے کہا کہ اس معاہدے کی وجہ سے سینکڑوں تارکین وطن بحیرہءایجیئن کے کناروں پر واقع شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور نہایت خستہ حالی کا شکار ہیں۔انہون نے کہا کہ ان کا تیار کردہ یہ معاہدہ ایک طرح سے غیرفعال معلوم ہو رہا ہے اور اس کی وجہ سے بحیرہءایجیئن میں واقع مختلف جزائر میں سینکڑوں تارکین وطن پھنس کر رہ گئے ہیں