بیجنگ۔ 16مارچ (اے پی پی )چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا کہ حالیہ عرصے میں چین اور امریکا باہمی تجارتی تنازعات کے حل کے حوالے سے رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں اور امید ہے کہ تعمیری نوعیت کے طریقہ کار سے ان تنازعات کو حل کیا جائے گا۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں کہا کہ دونوں ملکوں کے اقتصادی وتجارتی …
چین، امریکا تجارتی تنازعات کو حل کیا جائے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

مزید خبریں
بیجنگ۔ 16مارچ (اے پی پی )چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا کہ حالیہ عرصے میں چین اور امریکا باہمی تجارتی تنازعات کے حل کے حوالے سے رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں اور امید ہے کہ تعمیری نوعیت کے طریقہ کار سے ان تنازعات کو حل کیا جائے گا۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں کہا کہ دونوں ملکوں کے اقتصادی وتجارتی تعلقات باہمی مفادات پر مبنی ہیں۔اس سلسلے میں چین ہمیشہ متعلقہ قوانین و ضوابط پر عمل پیرا اور اپنے وعدوں کا پاسدار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کسی ملک کے مرتب کردہ یکطرفہ کھیل کے قواعد کو قبول نہیں کرتا، تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے، چین اپنے مفادات اور حقوق کی پوری طرح حفاظت کرتا رہے۔








