بھارت کے حکمران اتحاد میں شامل تیلگودیشم پارٹی کا بی جے پی کی حمایت واپس لینے، وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

نئی دہلی۔16 مارچ (اے پی پی)بھارت کے حکمران اتحاد میں شامل تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے بی جے پی کی حمایت واپس لینے کا اعلان کردیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹی ڈی پی نے جمعہ کو حکمران اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیلگودیشم پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے گی۔ بھارت کی …

نئی دہلی۔16 مارچ (اے پی پی)بھارت کے حکمران اتحاد میں شامل تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے بی جے پی کی حمایت واپس لینے کا اعلان کردیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹی ڈی پی نے جمعہ کو حکمران اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیلگودیشم پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے گی۔ بھارت کی مرکزی کابینہ میں تیلگودیشم پارٹی کے دو وزیر تھے جنہوں نے ایک ہفتہ قبل اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا۔ تیلگودیشم پارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی ریاست آندھرا پردیش کو نظر انداز کرنے کے معاملے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائے گی۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے حکمران اتحاد کو خیرباد کرنے کا تیلگودیشم پارٹی کا فیصلہ متفقہ ہے۔