ٹوکیو۔ 16 مارچ (اے پی پی) جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کی مقبولیت میں تقریباً دس فیصد کی کمی ہوئی ہے۔جاپانی خبر رساں ادارے نے رائے عامہ کے تازہ جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقبولیت میں کمی کی بنیادی وجہ ایک مالی سکینڈل ہے۔ اس سکینڈل کی وجہ جاپانی وزارت خزانہ کا وہ بیان ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ کم قیمت پر فروخت کی جانے والی ریاستی …
جاپانی وزیراعظم کی مقبولیت میں کمی

مزید خبریں
ٹوکیو۔ 16 مارچ (اے پی پی) جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کی مقبولیت میں تقریباً دس فیصد کی کمی ہوئی ہے۔جاپانی خبر رساں ادارے نے رائے عامہ کے تازہ جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقبولیت میں کمی کی بنیادی وجہ ایک مالی سکینڈل ہے۔ اس سکینڈل کی وجہ جاپانی وزارت خزانہ کا وہ بیان ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ کم قیمت پر فروخت کی جانے والی ریاستی زمین کے ریکارڈ میں تبدیلی لائی گئی ہے،سکینڈل کو شینزو آبے دورِ حکومت کا سنگین ترین بحران قرار دیا گیا ہے۔ آبے کے وزیر خزانہ تارو آسو بھی شدید تنقید کی لپیٹ میں ہیں۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کا اصرار ہے کہ زمینوں کی فروخت میں کچھ غلط نہیں ہوا۔








