قومی جونیئر نیٹ بال چیمپئن شپ ستمبر میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور بلوچستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی جونیئر نیٹ بال چیمپئن شپ ستمبر میں کوئٹہ میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، …

اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور بلوچستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی جونیئر نیٹ بال چیمپئن شپ ستمبر میں کوئٹہ میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں 20 سال کم عمر کے مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply