امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انسداد منشیات سے متعلق منصوبے کا اعلان جلد کریں گے

واشنگٹن۔ 19 مارچ (اے پی پی ( امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انسداد منشیات کے لئے ایک منصوبے کو اعلان بہت جلدکرنے والے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر داخلہ اینڈریو بریمبرگ نے کہا ہے کہ اس دوران صدر ٹرمپ منشیات فروشوں کو سزائے موت دیئے جانے کی تجویز بھی پیش کریں گے۔ ان کے بقول اگلے 3 برسوں کے دوران ا±ن ادویات کے نسخوں پر بھی …

واشنگٹن۔ 19 مارچ (اے پی پی ( امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انسداد منشیات کے لئے ایک منصوبے کو اعلان بہت جلدکرنے والے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر داخلہ اینڈریو بریمبرگ نے کہا ہے کہ اس دوران صدر ٹرمپ منشیات فروشوں کو سزائے موت دیئے جانے کی تجویز بھی پیش کریں گے۔ ان کے بقول اگلے 3 برسوں کے دوران ا±ن ادویات کے نسخوں پر بھی کم از کم ایک تہائی کی کمی کی جائے گی، جو اوپیم سے تیار کی جاتی ہیں۔ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایسے منشیات فروشوں کو بھی سخت سزائیں دی جائیں، جن کے پاس سے کم مقدار میں نشہ آور اشیاءبرآمد ہوں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران امریکا میں منشیات کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوا ہے۔