انقرہ۔ 19 مارچ (اے پی پی (ترک صدر رجب طیب اردوآن نے شامی علاقے عفرین پر قبضے کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اردوآن نے کہا کہ ترک دستوں کی پشت پناہی میں لڑنے والے شامی باغیوں نے علاقے سے کرد جنگجوو¿ں کو مکمل طور پر باہر دھکیل دیا ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ یہ عسکری کارروائی شمالی شام میں کردوں کے …
شامی علاقے عفرین پر قبضہ بڑی کامیابی ہے، ترک صدر رجب طیب اردوآن

مزید خبریں
انقرہ۔ 19 مارچ (اے پی پی (ترک صدر رجب طیب اردوآن نے شامی علاقے عفرین پر قبضے کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اردوآن نے کہا کہ ترک دستوں کی پشت پناہی میں لڑنے والے شامی باغیوں نے علاقے سے کرد جنگجوو¿ں کو مکمل طور پر باہر دھکیل دیا ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ یہ عسکری کارروائی شمالی شام میں کردوں کے زیر اثر دیگر علاقوں تک بھی پھیل سکتی ہے۔ ترک حکومت نے جنوری میں شامی سرحد کے قریب کرد علاقوں میں عسکری کارروائی شروع کی تھی۔ ترکی کا موقف ہے کہ شامی کرد کالعدم کرد تنظیم کردستان ورکز پارٹی ”پی کے کے“ کو تعاون فراہم کرتے ہیں۔








