افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں افغان وفد کا اسلام آباد کا دورہ طورخم کی سرحد اور سرحدی انتظام سے متعلقہ دیگر معاملات پر تبادلہ خیال پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کی اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں افغان وفد نے پیر کو اسلام آباد کا دورہ کیا …
افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں افغان وفد کا اسلام آباد کا دورہ

مزید خبریں
افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں افغان وفد کا اسلام آباد کا دورہ
طورخم کی سرحد اور سرحدی انتظام سے متعلقہ دیگر معاملات پر تبادلہ خیال
پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کی
اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں افغان وفد نے پیر کو اسلام آباد کا دورہ کیا جس میں طورخم کی سرحد اور سرحدی انتظام سے متعلقہ دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کی۔ افغان وفد مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی طرف سے افغان نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر حنیف اتمار کو 15 جون کی گئی ٹیلی فون کال کے بعد اسلام آباد کے دورہ پر آیا ہے۔ دورہ کا مقصد طورخم سرحد پر حالیہ واقعات سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں سرحدی انتظام کیلئے کوششوں کو آگے بڑھانے کے ذرائع تلاش کرنا ہے۔ پیر کو وفود کے مابین ہونے والی بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں سرحد سے متعلق معاملات کو احسن انداز میں حل کرنے کی دوطرفہ خواہش کا اظہار کیا گیا۔ دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعاون اور اچھے ہمسائیگی کے تعلق کی روح کے مطابق کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں اطراف نے اتفاق کیا کہ آج ہونے والی بات چیت میں سامنے آنے والی آراءسے قیادت کو آگاہ کیا جائے گا اور 23 سے 24 جون کو تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر مشیر خارجہ اور افغان وزیر خارجہ کے مابین ملاقاتوں میں ان کو مزید بہتر کیا جائے گا۔








