پاک بھارت تعلقات کے حوالہ سے بھارتی وزیرِخارجہ کا بیان حیران کن ہے، وزیرِاعظم پاکستان کے کسی بھی ملک یا کسی سربراہ حکومت سے تعلقات پاکستان کے مفادات سے منسلک ہیں، بھارتی وزیر ِخارجہ کی جانب سے انہیں ذاتی رنگ دینا کسی طور مناسب نہیں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بھارتی وزیرِخارجہ کے بیان پر ردعمل اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بھارتی وزیرِخارجہ کے بیان پر ردعمل

مزید خبریں
پاک بھارت تعلقات کے حوالہ سے بھارتی وزیرِخارجہ کا بیان حیران کن ہے، وزیرِاعظم پاکستان کے کسی بھی ملک یا کسی سربراہ حکومت سے تعلقات پاکستان کے مفادات سے منسلک ہیں، بھارتی وزیر ِخارجہ کی جانب سے انہیں ذاتی رنگ دینا کسی طور مناسب نہیں
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بھارتی وزیرِخارجہ کے بیان پر ردعمل
اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھارتی وزیرِخارجہ سشما سوراج کے گذشتہ روز کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کے حوالہ سے بھارتی وزیرِخارجہ کا بیان حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیرِخارجہ اگر پاک بھارت تعلقات کے بارے میں اتنی ہی سنجیدہ اور پرعزم ہیں تو پھر انہیں پہیلیوں میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی اور نہ اس مسئلہ پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنی چاہئے تھی۔ انہیں کھل کر یہ وضاحت کرنی چاہئے تھی کہ ان کے نزدیک وہ کون سی طاقتیں ہیں جو پاکستان اور بھارت میںتعلقات کی بحالی نہیں چاہتیں۔ وزیرِداخلہ نے کہا کہ ہمارے نزدیک پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں سب سے بڑی رکاوٹ آر ایس ایس، ابھی ناو بھارت، شیو سینا جیسی ہندو انتہاءپسند تنظیمیں اور ان کے بھارت کی حکومت سے تعلقات اور اثر و رسوخ ہے۔








