پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد آصف ناروے میں کلب کرکٹ کھیلنے میں مصروف

پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد آصف ناروے میں کلب کرکٹ کھیلنے میں مصروف دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم میں جگہ بنانا ہدف ہے،فاسٹ باﺅلر اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد آصف ناروے میں کلب کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ فاسٹ باﺅلر کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیلئے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ …

پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد آصف ناروے میں کلب کرکٹ کھیلنے میں مصروف
دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم میں جگہ بنانا ہدف ہے،فاسٹ باﺅلر
اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد آصف ناروے میں کلب کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ فاسٹ باﺅلر کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیلئے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ 33 سالہ آصف کو 2010ءمیں دورہ انگلینڈ کے دوران میچ فکسنگ اور سپاٹ فکسنگ کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پانچ برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم گزشتہ برس آئی سی سی نے انہیں دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے ایک دوست نے بتایا کہ ناروے کا موسم ٹریننگ کیلئے بہت بہترین ہے اسلئے میں نے یہاں پر پریکٹس کے سلسلے میں کلب کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply