اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر وینکے زینگ نے پیر کو یہاں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کی۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے انہیں ملک کی موجودہ قومی معیشت کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ اقتصادی اصلاحات کے نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں اور عالمی سطح پر ملک کی معاشی صورتحال کی نمایاں بہتری کی تعریف …
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر وینکے زینگ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر وینکے زینگ نے پیر کو یہاں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کی۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے انہیں ملک کی موجودہ قومی معیشت کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ اقتصادی اصلاحات کے نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں اور عالمی سطح پر ملک کی معاشی صورتحال کی نمایاں بہتری کی تعریف کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے جو زرعی اور صنعتی شعبوں میں ترقی لائے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزاءہو گا جس کے نتیجہ میں مجموعی ترقی کا ہدف حاصل ہو گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے موجودہ حکومت کی اقتصادی کامیابیوں کی تعریف کی اور کہا کہ بلاشبہ پاکستان نے میکرو اقتصادی استحکام کے حصول میں بڑی پیشرفت کی ہے۔








