ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدہ پر دستخط‘ اے ڈی بی شور کوٹ تا خانیوال کے بقیہ حصے موٹر وے (ایم4-) کی تعمیر کیلئے 100 ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کرےگا

اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) شور کوٹ تا خانیوال کے بقیہ حصے موٹر وے (ایم4-) کی تعمیر کیلئے 100 ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کرےگا۔ اس حوالے سے پیر کو اے ڈی بی اور حکومت پاکستان نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ معاہدے پردستخط کرنے کی تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور اے ڈی بی کے نائب صدر وین کائی …

اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) شور کوٹ تا خانیوال کے بقیہ حصے موٹر وے (ایم4-) کی تعمیر کیلئے 100 ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کرےگا۔ اس حوالے سے پیر کو اے ڈی بی اور حکومت پاکستان نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ معاہدے پردستخط کرنے کی تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور اے ڈی بی کے نائب صدر وین کائی ژانگ بھی موجود تھے جبکہ معاہدے پر حکومت پاکستان کی جانب سے اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری طارق باجوہ اور اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر وارنر ای لی پیک نے دستخط کئے۔

Leave a Reply