اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری وچیئرمین نجکاری بورڈ محمد زبیر نے کہا ہے کہ جمہوریت ہی عوامی مشکلات کا واحد اور بہترین حل ہے اور حالیہ گیلپ سروے میں 84 فیصد افراد کا جمہوریت کے حق میں رائے دینا خوش آئند ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریتی رائے یہی ہے …
وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری وچیئرمین نجکاری بورڈ محمد زبیر نے کہا ہے کہ جمہوریت ہی عوامی مشکلات کا واحد اور بہترین حل ہے اور حالیہ گیلپ سروے میں 84 فیصد افراد کا جمہوریت کے حق میں رائے دینا خوش آئند ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریتی رائے یہی ہے کہ پاناما پیپرز پر تحقیقات وزیراعظم محمد نواز شریف سے شروع نہیں ہونی چاہئیں کیونکہ انکا تو نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی آف شور کمپنی چھپائی اور سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں اپنے کالے دھن کو سفید بھی کیا۔








