اسلام آباد ۔ 21 جون(اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز شریف کی چینل - 24 کے پروگرام ”کھراسچ“ کےخلاف شکایت پیمرا شکایات کونسل اسلام آباد کو مزید کاروائی کےلئے بھجوادی ہے۔ محترمہ مریم نواز شریف نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ میزبان نے بے بنیاد اور بد نیتی پر مبنی پروگرام نشر کیا جس میں اُن …
پیمرا نے مر یم نواز شریف کی چینل- 24کے خلاف دائر شکایت کونسل آف کمپلینٹس اسلام آباد کو بھجوادی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون(اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز شریف کی چینل – 24 کے پروگرام ”کھراسچ“ کےخلاف شکایت پیمرا شکایات کونسل اسلام آباد کو مزید کاروائی کےلئے بھجوادی ہے۔ محترمہ مریم نواز شریف نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ میزبان نے بے بنیاد اور بد نیتی پر مبنی پروگرام نشر کیا جس میں اُن پر سنگین الزامات لگائے ۔ پروگرام کے دوران ایک تصویر یہ کہہ کر دکھائی گئی کہ وزیرِاعظم کی عدم موجودگی میں مریم نواز، وزیرِاعظم ہاوس میں وفاقی سیکریٹرز کی میٹنگ کی صدارت کررہی ہیں جبکہ وہ تصویر جنوری 2014ءکی ہے جب وہ پرائم منسٹر یوتھ لون پروگرام کی چیئرپرسن تھیں اور وہ وزیر اعظم ہاﺅس میں نیشنل بینک آف پاکستان کے ریجنل ہیڈزکے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔ مبشر لقمان نے اپنے اس پروگرام میں اڑھائی سال پرانی تصویر کی بنیاد پرمریم نواز شریف پر نہ صرف کابینہ کے وزراءکو احکامات جاری کرنے بلکہ اپنے والد، وزیر اعظم محمد نواز شریف، جن کی حال ہی میں لندن میں ہارٹ سرجری ہوئی ہے، کی عدم موجودگی میں سرکاری معاملات کو چلانے کا الزام بھی لگایا۔








