صدر مملکت ممنون حسین کی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے گفتگو

آئندہ حج سیزن کے دوران حجاج کیلئے ہر ممکن بہترین انتظامات کئے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حاجیوں کو اس سال حج کی ادائیگی کے دوران کوئی مشکل نہ ہو صدر مملکت ممنون حسین کی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے گفتگو اسلام آباد ۔ 21 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ حج سیزن …

آئندہ حج سیزن کے دوران حجاج کیلئے ہر ممکن بہترین انتظامات کئے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حاجیوں کو اس سال حج کی ادائیگی کے دوران کوئی مشکل نہ ہو
صدر مملکت ممنون حسین کی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 21 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ حج سیزن کے دوران حجاج کیلئے ہر ممکن بہترین انتظامات کئے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حاجیوں کو اس سال حج کی ادائیگی کے دوران کوئی مشکل نہ ہو۔ یہ بات انہوں نے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے منگل کو ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدر نے وزیر مذہبی امور سے کہا کہ سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کے دور ان حجاج کو مناسب رہائش، ٹرانسپورٹ اور میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں۔ صدر نے کہا کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ پی آئی اے حج سیزن کے دوران شیڈول پر حج پروازیں چلائے تاکہ حجاج کو سعودی عرب کے سفر کے دوران کوئی مشکل پیش نہ ہو۔

Leave a Reply