بلاول بھٹو کے بھمبر جلسے نے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو ایکسپوز کردیا ہے، جلسے میں لوگوں کی انتہائی کم تعداد میں شرکت نے پی پی پی کی آزاد کشمیر میں غیر مقبولیت پر مہر لگادی ہے، تمام حکومتی وسائل استعمال کرنے کے باوجود جلسہ ناکام رہا وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان اسلام آباد ۔ 21 جون(اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

مزید خبریں
بلاول بھٹو کے بھمبر جلسے نے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو ایکسپوز کردیا ہے، جلسے میں لوگوں کی انتہائی کم تعداد میں شرکت نے پی پی پی کی آزاد کشمیر میں غیر مقبولیت پر مہر لگادی ہے، تمام حکومتی وسائل استعمال کرنے کے باوجود جلسہ ناکام رہا
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان
اسلام آباد ۔ 21 جون(اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے بھمبر جلسے نے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو ایکسپوز کر دیا ہے۔ جلسے میں لوگوں کی انتہائی کم تعداد میں شرکت نے پی پی پی کی آزاد کشمیر میں غیر مقبولیت پر مہر لگا دی ہے۔ منگل کو یہاں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام حکومتی وسائل استعمال کرنے کے باوجود جلسہ ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو آزاد کشمیر میں جلسوں سے خطاب سے پہلے زمینی حقائق معلوم کر لینا چاہئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام آزاد کشمیر حکومت کی بیڈ گورننس اور نا اہلیت سے سخت نا راض ہیں۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بلاول کا ناکام جلسہ ان کی سیاست کے لئے نیک شگون نہیں ۔








