راولپنڈی۔21 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و ثقافتی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جو شخص پیسے کی خاطر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کیری پیکر کے ہاتھوں بیچ سکتا ہے وہ کسی اور پر کیسے انگلی اٹھا سکتا ہے، مسلم لیگ (ن) کے تینوں ادوار میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے، ان میں سے کسی ایک منصوبے میں بھی میاں محمد نواز شریف نے امانت …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدکا تقریب سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

مزید خبریں
راولپنڈی۔21 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و ثقافتی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جو شخص پیسے کی خاطر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کیری پیکر کے ہاتھوں بیچ سکتا ہے وہ کسی اور پر کیسے انگلی اٹھا سکتا ہے، مسلم لیگ (ن) کے تینوں ادوار میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے، ان میں سے کسی ایک منصوبے میں بھی میاں محمد نواز شریف نے امانت سے گریز نہیں کیا اور ان کے ترقیاتی منصوبوں پر آج تک کوئی انگلی نہیں اٹھا سکا، میاں محمد نواز شریف عید کی خوشیاں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ وطن عزیز میں منائیں گے، اپوزیشن کے ساتھ ٹی او آرز پر بات چیت جاری ہے، ایسے ٹی او آرز جن سے انتقام کی بو آتی ہو وہ عوام کو قبول نہیں، عمران خان کی حکومت کو وقت دینے کی دھمکی 2013ءسے سن رہے ہیں،اگر کوئی شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر پھینکے گا تو جواب میں اسے بھی حساب دینا ہو گا، زندہ قوموں کے بچے یتیم نہیں ہوتے، یتیم و بے سہارا بچوں کی پرورش اور ان کی تعلیم کے سلسلے میں انجمن فیض الاسلام مثالی کردا ر ادا کر رہا ہے۔








