وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 22 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو کوئی سیاسی خطرہ نہیں ہے، وزیراعظم نواز شریف جن کا حال ہی میں لندن میں دل کا کامیاب آپریشن ہوا ہے، ڈاکٹروں کے مشوروں پر اس ماہ کے آخر میں واپس آ جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات …

اسلام آباد ۔ 22 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو کوئی سیاسی خطرہ نہیں ہے، وزیراعظم نواز شریف جن کا حال ہی میں لندن میں دل کا کامیاب آپریشن ہوا ہے، ڈاکٹروں کے مشوروں پر اس ماہ کے آخر میں واپس آ جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات میں عالمی کساد بازاری کے باعث کمی آئی ہے تاہم حکومت موثر اقدامات سے ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور ملکی برآمدات میں تیزی لانے کیلئے حکومت رواں سال ترکی اور تھائی لینڈ کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو حتمی شکل دے گی۔

Leave a Reply