پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اولمپک ویک کی تقریبات کا آغاز سپیشل بچوں کی نیشنل ہاکی سٹیڈیم آمد اور سابق اولمپیئنز کے ساتھ ہاکی کھیلی لاہور۔22 جون(اے پی پی ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران اولمپک ویک کے حوالے سے گزشتہ شب تقریبات کا انعقاد ہوا جس کی خاص بات لاہور کے مختلف اداروں سے بڑی تعداد میں آنے والے …
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اولمپک ویک کی تقریبات کا آغاز
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اولمپک ویک کی تقریبات کا آغاز
سپیشل بچوں کی نیشنل ہاکی سٹیڈیم آمد اور سابق اولمپیئنز کے ساتھ ہاکی کھیلی
لاہور۔22 جون(اے پی پی ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران اولمپک ویک کے حوالے سے گزشتہ شب تقریبات کا انعقاد ہوا جس کی خاص بات لاہور کے مختلف اداروں سے بڑی تعداد میں آنے والے سپیشل بچوں کی آمد تھی جنہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سابق اولمپینز کے ساتھ ون بائی ون ہاکی کھیلی اور خوب لطف اندوز ہوئے، اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سپیشل بچوں میں ہاکی سٹکس بھی تحفہ میں دی گئیں۔ قبل ازیں انڈر 14 خواتین ہاکی کھلاڑیوں کے درمیان میچ کھیلا گیا جس پر شائقین کی جانب سے نوجوان کھلاڑی کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔









