وفاقی دارالحکومت کی پہلی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو اختیارات منتقل کردیئے گئے

وفاقی دارالحکومت کی پہلی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو اختیارات منتقل کردیئے گئے سی ڈی اے کے 49 ڈائریکٹوریٹس میں سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو 23 کے مکمل،26 کے جزوی اختیارات منتقل اسلام آباد ۔ 22 جون(اے پی پی) وفاقی دارالحکومت کی پہلی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو اختیارات منتقل کردیئے گئے ہیں، سی ڈی اے کے 49 ڈائریکٹوریٹس میں سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو 23 کے اختیارات کلی طور پر جبکہ …

وفاقی دارالحکومت کی پہلی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو اختیارات منتقل کردیئے گئے
سی ڈی اے کے 49 ڈائریکٹوریٹس میں سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو 23 کے مکمل،26 کے جزوی اختیارات منتقل
اسلام آباد ۔ 22 جون(اے پی پی) وفاقی دارالحکومت کی پہلی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو اختیارات منتقل کردیئے گئے ہیں، سی ڈی اے کے 49 ڈائریکٹوریٹس میں سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو 23 کے اختیارات کلی طور پر جبکہ 26 کے اختیارات جزوی طور پر منتقل کئے گئے ہیں۔ بدھ کو وزیر مملکت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز اور ڈپٹی میئرز نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کیڈ نے اختیارات کی منتقلی سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بدھ کو جاری کر دیا اور میئر اور ڈپٹی میئرز (آج) جمعرات سے باقاعدہ اپنے فرائض کی سرانجام دہی کا آغاز کریں گے۔

Leave a Reply