چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف کا جموریہ چیک کا دورہ‘ گارڈ آف آنر پیش

راولپنڈی ۔ 22 جون(اے پی پی) چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف نے جموریہ چیک کا دورہ کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جب اسلامی جمہوریہ چیک پہنچے تو انہیں چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔آرمی چیف نے جمہوریہ چیک کے چیف آف جنرل سٹاف اور نائب وزیر دفاع سے ملاقاتیں …

راولپنڈی ۔ 22 جون(اے پی پی) چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف نے جموریہ چیک کا دورہ کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جب اسلامی جمہوریہ چیک پہنچے تو انہیں چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔آرمی چیف نے جمہوریہ چیک کے چیف آف جنرل سٹاف اور نائب وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور ‘دونوں ملکوں کی مسلح افواج میں تعاون کے امور زیر غور آئے ۔جمہوریہ چیک کے چیف آف جنر ل سٹاف اور نائب وزیر دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج سے اپنی افواج کی تربیت کیلئے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply