اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی تناظر میں سائنس و ٹیکنالوجی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، تمام مسلم ممالک کو روشن مستقبل کیلئے ایک دوسرے کے تجربات اور ماہرین سے استفادہ کرنا چاہئے۔ جمعرات کو یہاں او آئی سی کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ عالمی تناظر …
وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کی او آئی سی کے سفیر سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی تناظر میں سائنس و ٹیکنالوجی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، تمام مسلم ممالک کو روشن مستقبل کیلئے ایک دوسرے کے تجربات اور ماہرین سے استفادہ کرنا چاہئے۔ جمعرات کو یہاں او آئی سی کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ عالمی تناظر میں سائنس و ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے بغیرکوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔تمام مسلم ممالک کو سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کیلئے ایک دوسرے کے تجربات ،سائنسدانوں اور ماہرین سے بھرپور استفادہ اور قریبی تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کیلئے کوششیں کر رہا ہے اور ہم اپنی استعداد اور صلاحیتوںکے مطابق سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبےمیں تمام مسلم ملکوں کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ا آئی سی کے سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں مسلم ملکوں کیساتھ پاکستان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔








