صدر ممنون حسین اور تاجک صدر امام علی رحمان کے درمیان ملاقات دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو موثر اور بامعنی تعاون میں بدلنے اور باہمی تجارت کا حجم 500 ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق تاشقند ۔ 23 جون(اے پی پی) پاکستان اور تاجکستان کے صدور نے دوطرفہ تعلقات کو موثر اور بامعنی تعاون میں بدلنے اور باہمی تجارت کا حجم 500 ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا …
صدر ممنون حسین اور تاجک صدر امام علی رحمان کے درمیان ملاقات

مزید خبریں
صدر ممنون حسین اور تاجک صدر امام علی رحمان کے درمیان ملاقات
دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو موثر اور بامعنی تعاون میں بدلنے اور باہمی تجارت کا حجم 500 ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
تاشقند ۔ 23 جون(اے پی پی) پاکستان اور تاجکستان کے صدور نے دوطرفہ تعلقات کو موثر اور بامعنی تعاون میں بدلنے اور باہمی تجارت کا حجم 500 ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے دارلحکومت تاشقند میں ہونے والی ملاقات میں صدر ممنون حسین نے تاجکستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کاسا 1000 منصوبے کے آغاز پر صدر امام علی رحمان کو مبارکباد دی اورکہا کہ یہ منصوبہ پاکستان میں بجلی کی کمی پر قابو پانے میں معاون ہو گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دوطرفہ تجارت میں اضافہ کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے توقع ظاہرکی کہ پاکستان، افغانستان اور تاجکستان ٹرانزٹ ٹریڈ سے باہمی تعاون بڑھے گا اور فضائی، زمینی اور ریل رابطے علاقائی ترقی کےلئے مفید ہوں گے۔ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت یابی پر مسرت کا اظہار کیا اور صدر مملکت سے درخواست کی کہ وہ ان کی نیک خواہشات وزیراعظم محمد نواز شریف تک پہنچا دیں۔








