تاشقند ۔ 23 جون(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے درمیان جمعرات کو یہاں ملاقات کے دوران تنظیم میں پاکستان کی رکنیت کے معاملہ کا جائزہ لیا گیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے 16 ویں اجلاس میں 24 جون کو پاکستان کو مکمل رکنیت دی جائے گی۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان تنظیم میں مختلف …
وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات‘ تنظیم میں پاکستان کی رکنیت کے معاملے کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
تاشقند ۔ 23 جون(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے درمیان جمعرات کو یہاں ملاقات کے دوران تنظیم میں پاکستان کی رکنیت کے معاملہ کا جائزہ لیا گیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے 16 ویں اجلاس میں 24 جون کو پاکستان کو مکمل رکنیت دی جائے گی۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان تنظیم میں مختلف شعبوں میں مثبت طور پر کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے جن میں سیکورٹی، انسداد دہشت گردی، معیشت، بینکاری اور کسٹمز کے شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی توجہ انگریزی کے بطور سرکاری اور ورکنگ زبان کی جانب مبذول کرائی جس میں پہلے ہی چینی اور روسی زبانیں بھی شامل ہیں جس پر سیکرٹری جنرل اس بات سے اتفاق کیا کہ پاکستان کو مکمل رکنیت ملنے کے بعد اس معاملہ پر تیزی سے کام کیا جائے گا۔








