وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

دھرنے اور احتجاج ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہیں،معاملات کو مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے،پاناما پیپرز کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز پر ہماری بات چیت جاری ہے،ہم پرعزم ہیں کہ آنے والے دنوں میں ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہو جائے گا،معاملات آگے بڑھیں گے،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 23 …

دھرنے اور احتجاج ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہیں،معاملات کو مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے،پاناما پیپرز کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز پر ہماری بات چیت جاری ہے،ہم پرعزم ہیں کہ آنے والے دنوں میں ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہو جائے گا،معاملات آگے بڑھیں گے،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دھرنے اور احتجاج ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہیں، ماضی میں بھی دھرنوں سے ملکی معیشت تباہ ہوئی اس لئے بہتر ہے کہ سڑکوں پر نکلنے اور دھرنے دینے کی بجائے معاملات کو مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے جو ایک بہترین ذریعہ بھی ہے ۔ پاناما پیپرز کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز پر ہماری بات چیت جاری ہے اور ہم پرعزم ہیں کہ آنے والے دنوں میں ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہو جائے گا اور معاملات آگے بڑھیں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف تیزی سے روبصحت ہیں اور اپنے فرائض بخوبی نبھا رہے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف کے دستخط سے ہی بجٹ بھی منظور ہوا ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد وزیراعظم صحت یاب ہو کر ہمارے درمیان ہونگے اور عوامی خدمت کے اپنے سفر کو جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply