وزیراعظم محمد نواز شریف کا مرحوم قوال امجد صابری کے خاندان کیلئے ایک کروڑ روپے مالی مدد کا اعلان وفاقی حکومت امجد صابری کے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی‘ بزدل دہشت گردوں کے ہاتھوں امجد صابری کا قتل کو پورے پاکستان کا نقصان ہے وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مرحوم قوال امجد صابری کے خاندان کیلئے ایک …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا مرحوم قوال امجد صابری کے خاندان کیلئے ایک کروڑ روپے مالی مدد کا اعلان

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف کا مرحوم قوال امجد صابری کے خاندان کیلئے ایک کروڑ روپے مالی مدد کا اعلان
وفاقی حکومت امجد صابری کے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی‘ بزدل دہشت گردوں کے ہاتھوں امجد صابری کا قتل کو پورے پاکستان کا نقصان ہے وزیراعظم محمد نواز شریف
اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مرحوم قوال امجد صابری کے خاندان کیلئے ایک کروڑ روپے بطور مالی مدد کا اعلان کیا ہے‘ وفاقی حکومت امجد صابری کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرے گی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بزدل دہشت گردوں کے ہاتھوں امجد صابری کے قتل کو پورے پاکستان کا نقصان قرار دیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ امجد صابری ایک حقیقی عاشق رسول ﷺ تھے اور پیار اور برداشت کے فروغ کے ذریعے ان کا کردار دنیا میں بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام امجد صابری سے بڑا لگاو رکھتے ہیں اور انہیں دنیا بھر میں پاکستان کے ایک خیرسگالی سفیر کے طور پر یاد رکھیں گے۔








