دہشتگردی و انتہاءپسندی کے مکمل خاتمے کیلئے تمام اداروں کا متحد ہونا بہت ضروری ہے ،اس کے بغیر مقاصد حاصل نہیں کر سکتے،کراچی جیسے مخصوص حالات کیلئے ہمیں مخصوص قوانین بنانے ہونگے،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ محبت کا پیغام پھیلانے والا شخص امجد صابری ہم سے چلا گیا جسپر مجھے بہت افسوس ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ اس طرح کے واقعات کو کیسے روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید …

اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ محبت کا پیغام پھیلانے والا شخص امجد صابری ہم سے چلا گیا جسپر مجھے بہت افسوس ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ اس طرح کے واقعات کو کیسے روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اداروں کیلئے بھی ایک چیلنج ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امن و امان کے دشمن کراچی میں بدامنی پھیلا رہے ہیں جسے ہم سب نے مل کر روکنا ہے، کراچی ہمارے ملک کا معاشی مرکز ہے اس لئے کراچی کا امن انتہائی ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی و انتہاءپسندی کے مکمل خاتمے کیلئے ہمارے تمام اداروں کا متحد ہونا بہت ہی ضروری ہے اس کے بغیر ہم اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے۔

Leave a Reply