صدر مملکت ممنون حسین کاشنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب

تاشقند ۔ 24 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے مکمل رکن کی حیثیت سے پاکستان اس تنظیم کے ساتھ اپنے راوبط مزید مضبوط بنائے گا اور علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف بھی اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کرتا رہے گا کیونکہ یہ تنظیم یورپ و ایشیا میں …

تاشقند ۔ 24 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے مکمل رکن کی حیثیت سے پاکستان اس تنظیم کے ساتھ اپنے راوبط مزید مضبوط بنائے گا اور علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف بھی اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کرتا رہے گا کیونکہ یہ تنظیم یورپ و ایشیا میں جغرافیائی سیاست میں مثبت تبدیلی کا بڑا ذریعہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اس تنظیم کے رکن کی حیثیت سے ”شنگھائی اسپرٹ“ کے تحت رکن ممالک سے اپنے تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ انتہائی گہرے تاریخی و ثقافتی روابط کے علاوہ مضبوط اقتصادی اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے مفادات اور دلچسپیوں میں بڑے پیمانے پر ہم آہنگی پائی جاتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اقتصادی ترقی کے ضمن میں ہمارے عوام کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا جب تک علاقائی امن و استحکام کو لاحق خطرات کے خاتمے کے لیے بھرپور طریقے سے کام نہ کیا جائے۔

Leave a Reply