پاکستان اور افغانستان کادو طرفہ مسائل پر مشاورت اور تعاون کےلئے اعلیٰ سطح کا طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق

تاشقند/اسلام آباد ۔ 24 جون(اے پی پی) پاکستان اور افغانستان نے دو طرفہ مسائل پر مشاورت اور تعاون کےلئے اعلیٰ سطح کا طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق کرلیا۔ یہ فیصلہ جمعہ کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اورافغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ افغان نیشنل سیکورٹی کے مشیر حنیف اتمار بھی اس …

تاشقند/اسلام آباد ۔ 24 جون(اے پی پی) پاکستان اور افغانستان نے دو طرفہ مسائل پر مشاورت اور تعاون کےلئے اعلیٰ سطح کا طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق کرلیا۔ یہ فیصلہ جمعہ کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اورافغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ افغان نیشنل سیکورٹی کے مشیر حنیف اتمار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیے میں دونوں فریقوں نے20 جون کو اسلام آباد میں افغان نائب وزیر خارجہ اور مشیر خارجہ کے درمیان بات چیت کی روشنی میں سیکورٹی سمیت دو طرفہ تعلقات اور تعاون سے متعلق اہم معاملات پر مشاورت کیلئے اعلی سطح پر دو طرفہ میکنزم وضع کرنے پر اتفاق کرلیا۔

Leave a Reply