وزیراعظم محمد نواز شریف کی کوئٹہ میں بم دھماکہ کی پرزور مذمت

اسلام آباد ۔ 24 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں بم دھماکہ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ ایوان وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکنہ بہترین طبی سہولیات …

اسلام آباد ۔ 24 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں بم دھماکہ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ ایوان وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکنہ بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ اکھارنے کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی اور ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی۔

Leave a Reply