صدر مملکت ممنون حسین اور ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کا دوطرفہ ملا قات میں اتفاق

تاشقند ۔ 24 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین اور ازبکستان کے صدر اسلام کریموف نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے مابین سہ فریقی تجارتی راہداری معاہدہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کا باعث بنے گا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم تین برسوں تین سو ملین ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان یہ اتفاق …

تاشقند ۔ 24 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین اور ازبکستان کے صدر اسلام کریموف نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے مابین سہ فریقی تجارتی راہداری معاہدہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کا باعث بنے گا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم تین برسوں تین سو ملین ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان یہ اتفاق رائے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل دوطرفہ ملا قات میں سامنے آیا۔ ملاقات میں دونوں صدور کے وفود بھی شامل تھے۔ مذاکرات میں صدر مملکت کی معاونت مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ اور اعلیٰ حکام نے کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے علاقائی تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان میں تجارت اور توانائی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے دونوں ممالک کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہم ازبکستان کا درآمدات اور برآمدات کےلئے پاکستانی بندرگاہوں کو استعمال کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان مشترکہ تاریخ و ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply