اسلام آباد ۔ 24 جون(اے پی پی) قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ مرحوم لیفٹنٹ جنرل (ر) عبدالمجید ملک کی دفاعی سفارتی اور سیاسی خدمات عوام کےلئے مثل راہ ہیں، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سیاسی لحاظ سے وہ باقار انسان اور عظیم سپاہی تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرسٹن یونیورسٹی کے زیر اہتمام لیفٹنٹ جنرل (ر) عبدالمجید ملک کےلئے …
مرحوم لیفٹنٹ جنرل (ر) عبدالمجید ملک کی دفاعی سفارتی اور سیاسی خدمات عوام کےلئے مثل راہ ہیں، راجہ محمد ظفر الحق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جون(اے پی پی) قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ مرحوم لیفٹنٹ جنرل (ر) عبدالمجید ملک کی دفاعی سفارتی اور سیاسی خدمات عوام کےلئے مثل راہ ہیں، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سیاسی لحاظ سے وہ باقار انسان اور عظیم سپاہی تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرسٹن یونیورسٹی کے زیر اہتمام لیفٹنٹ جنرل (ر) عبدالمجید ملک کےلئے منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ مرحوم لیفٹنٹ جنرل (ر) عبدالمجید ملک انتہائی قابل محنتی اور حب الوطن انسان تھے اپنی محنت اورقابلیت کی بنیاد پر لیفٹنٹ جنرل کے عہدے تک ترقی کی اور سفارت کے شعبہ میں نمایاں کردار ادا اور باقار طریقے سے عملی سیاست میں بھی حصہ لیا۔








