وفاقی وزیر اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشیدکا راولپنڈی پریس کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ سحری سے خطاب

راولپنڈی۔24 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات ،نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہمہذب ملکوں میں فیصلے ووٹ کے ذریعے ہوتے ہیں سڑکوںپر دنگا فساد سے نہیں، مخالفین 2018ءکے انتخابات میں اپنے الزامات لے کر عوام کے پاس جائیں ہم اپنی کامیابیوں کی فہرست لے کر جائیں گے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تین برس میں ملکی معیشت کی مضبوطی اور ملکی ترقی و فلاح کے …

راولپنڈی۔24 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات ،نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہمہذب ملکوں میں فیصلے ووٹ کے ذریعے ہوتے ہیں سڑکوںپر دنگا فساد سے نہیں، مخالفین 2018ءکے انتخابات میں اپنے الزامات لے کر عوام کے پاس جائیں ہم اپنی کامیابیوں کی فہرست لے کر جائیں گے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تین برس میں ملکی معیشت کی مضبوطی اور ملکی ترقی و فلاح کے بے شمار اقدامات کیے ، نئے توانائی منصوبوں کی بدولت 2017 ءکے آخر تک 10 سے 12 ہزار میگاواٹ سستی بجلی سسٹم میں آ جائے گی ،توانائی بحران کے خاتمے سے نہ صرف صنعتی پہیہ رواں ہو جائے گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ،دور آمریت میں پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ، ملک دو لخت ہوا، دہشت گردی اور کلاشنکوف کلچر پروان چڑھا، آزاد صحافت اور جمہوریت ایک دوسرے کیلئے لازم ملزوم ہیں ، آذاد صحافت کی موجود گی میں جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچ سکتا، آئندہ نسل کا بہتر مستقبل جمہوری نظام اور ترقی یافتہ پاکستان میںمضمر ہے، ،2018 ءمیں 2013ءکی نسبت ایک بہتر پاکستان عوام کے حوالے کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی پریس کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں دی گئی سحری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

Leave a Reply