صدر مملکت ممنون حسین ازبکستان کے تین روزہ کے بعد وطن روانہ ہو گئے

تاشقند ۔ 24 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین ازبکستان کے تین روزہ کے بعد جمعہ کو وطن روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 16 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔ ازبکستان کے وزیراعظم شوکت مرزا یز نے تاشقند ایئرپورٹ پر صدر کو رخصت کیا۔ صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ چین کے صدر شی جن پنگ، ازبکستان کے …

تاشقند ۔ 24 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین ازبکستان کے تین روزہ کے بعد جمعہ کو وطن روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 16 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔ ازبکستان کے وزیراعظم شوکت مرزا یز نے تاشقند ایئرپورٹ پر صدر کو رخصت کیا۔ صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ چین کے صدر شی جن پنگ، ازبکستان کے صدر اسلام کریموف، افغانستان کے صدر اشرف غنی اور تاجکستان صدر امام علی رحمانوف سے ملاقاتیں بھی کیں۔ صدر نے تاریخی شہر سمرقند کا بھی دورہ کیا اور امام بخاری کے مزار پر حاضری دی۔

Leave a Reply