کراچی ۔ 24 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے جمعہ کو معروف قوال امجد فرید صابری کی رہائش گاہ پر مرحوم کی والدہ اور بھائیوں سمیت اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مغفرت کی دعا کی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ”اے پی پی“ سے بات چیت …
وفاقی وزیر خزانہ اور گورنر سندھ کی معروف قوال امجد فرید صابری کے اہل خانہ سے تعزیت

مزید خبریں
کراچی ۔ 24 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے جمعہ کو معروف قوال امجد فرید صابری کی رہائش گاہ پر مرحوم کی والدہ اور بھائیوں سمیت اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مغفرت کی دعا کی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امجد فرید صابری ہمارا قیمتی اثاثہ تھے، ان کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر سینیٹر نہال ہاشمی، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسد عثمانی اور علی اکبر گجر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔








