کراچی ۔ 24 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ، محصولات، اقتصادی امور سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران اقتصادی پیمانوں میں خاصی بہتری آئی ہے اور یہ معیشت کی ترقی کی رفتار کو بڑھانے کا وقت ہے۔ یہ بات انہوں نے بینک دولت پاکستان کراچی میں جمعہ کو منعقد ہونے والے اجلاس میں بینکوںکے صدور سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سینیٹر اسحاق …
گزشتہ تین برسوں کے دوران اقتصادی پیمانوں میں خاصی بہتری آئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا بینکوں کے صدور سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 24 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ، محصولات، اقتصادی امور سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران اقتصادی پیمانوں میں خاصی بہتری آئی ہے اور یہ معیشت کی ترقی کی رفتار کو بڑھانے کا وقت ہے۔ یہ بات انہوں نے بینک دولت پاکستان کراچی میں جمعہ کو منعقد ہونے والے اجلاس میں بینکوںکے صدور سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ گذشتہ تین برسوںکے دوران ملک کے زرمبادلہ کی صورت حال میں خاصی بہتری آئی ہے۔ انہوںنے اس بہتری میں اسٹیٹ بینک اور بینکوںکے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آگے چل کر ذخائر میں بہتری آئے گی اور امکان ہے کہ مالی سال کے آخر تک یہ23 ارب ڈالر کی سطح کو چھو لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم توقع کر رہے ہیں کہ آئندہ ہفتے آئی ایف آئز سے مزید ایک ارب ڈالر موصول ہو جائیں گے۔








