مستقبل کی جنگ کی جہتیں تیزی سے بدل رہی ہیں، دشمن ہمارے ملک کو غیرمستحکم کرنے کیلئے دہشتگردی کر رہا ہے،دشمن کے مکروہ عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح متحد اور پرعزم ہیں،جنرل راحیل شریف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں کورس کے شرکاءسے خطاب راولپنڈی ۔ 24 جون(اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جمعہ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور کورس کے …
جنرل راحیل شریف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں کورس کے شرکاءسے خطاب

مزید خبریں
مستقبل کی جنگ کی جہتیں تیزی سے بدل رہی ہیں، دشمن ہمارے ملک کو غیرمستحکم کرنے کیلئے دہشتگردی کر رہا ہے،دشمن کے مکروہ عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح متحد اور پرعزم ہیں،جنرل راحیل شریف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں کورس کے شرکاءسے خطاب
راولپنڈی ۔ 24 جون(اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جمعہ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور کورس کے شرکاءسے خطاب کیا، ان کا خطاب پیشہ وارانہ امور، داخلی و خارجی سیکورٹی کی صورتحال اور پاکستان اور خطہ میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے وژن پر مرکوز تھا۔ کورس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دہشتگردی اور انتہاءپسندی کے عالمی مظہر سے نمٹنے اور پاکستان میں اس لعنت کے خاتمے کیلئے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے پاکستانی قوم دنیا کی ایک انتہائی جرا¿تمند قوم کی حیثیت سے ابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ دہشتگرد اور ملک اور بیرون ملک میں موجود ان کے ساتھی اب مایوس ہو چکے ہیں اور آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔








