سیالکوٹ۔25 جون(اے پی پی )وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رابطہ آفس واقع محلہ ککے زئیاں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پسرور شہر کو ایک مثالی اور خوبصورت شہر بنایا جائے گا اور بہت جلد یہاں کڑوروں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا جس میں سیالکوٹ پسرور روڈ کا منصوبہ سرفہرست ہے جبکہ اس کے علاوہ پھلورہ …
پسرور شہر کو ایک مثالی اور خوبصورت شہر بنایا جائے گا ،کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا ،وفاقی وزیر قانون زاہد حامد

مزید خبریں
سیالکوٹ۔25 جون(اے پی پی )وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رابطہ آفس واقع محلہ ککے زئیاں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پسرور شہر کو ایک مثالی اور خوبصورت شہر بنایا جائے گا اور بہت جلد یہاں کڑوروں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا جس میں سیالکوٹ پسرور روڈ کا منصوبہ سرفہرست ہے جبکہ اس کے علاوہ پھلورہ کنگرہ اور حلقہ کے دیگر علاقوں میں بھی نئی سڑکوں کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی انہوں نے مزےد کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ پسرور شہر میں نکاسی آب کیلئے بھی بہترین منصوبہ تیا ر کر لیا گیا ہے جس پر بھی کا م جلد شروع کیا جائے گا۔







