آزاد کشمیر میں آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) فعال اور مستحکم ہے، وفاق اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہونے سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پیش رفت ہو گی، ہماری جنگ کرپٹ سسٹم کے خلاف ہے، آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں کرپٹ لوگوں کا کڑا احتساب ہو گا، عمران خان ایک جذباتی، غیر متوازن شخصیت اور …
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا پنجاب ہاﺅس تقریب سے خطاب

مزید خبریں
آزاد کشمیر میں آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) فعال اور مستحکم ہے، وفاق اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہونے سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پیش رفت ہو گی، ہماری جنگ کرپٹ سسٹم کے خلاف ہے، آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں کرپٹ لوگوں کا کڑا احتساب ہو گا، عمران خان ایک جذباتی، غیر متوازن شخصیت اور اپنی ذات کے قیدی ہیں، ان کے ارد گرد اے ٹی ایم مشینوں کا گھیرا ہے جس نے اپنی آف شور کمپنی تو دبا رکھی ہے لیکن محمد نواز شریف جن کا نام پانامہ پیپرز میں شامل تک نہیں ان پر دن رات تنقید کی، جب جوڈیشل کمیشن بنے گا تو عمران خان، جہانگیر ترین، علیم خان سمیت کا سب کا احتساب ہو گا
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا پنجاب ہاﺅس تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 25 جون(اے پی پی) وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) فعال اور مستحکم ہے، وفاق اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہونے سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پیش رفت ہو گی، ہماری جنگ کرپٹ سسٹم کے خلاف ہے، آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں کرپٹ لوگوں کا کڑا احتساب ہو گا، عمران خان ایک جذباتی، غیر متوازن شخصیت اور اپنی ذات کے قیدی ہیں، ان کے ارد گرد اے ٹی ایم مشینوں کا گھیرا ہے جس میں اپنی آف شور کمپنی کو دبا رکھی ہے لیکن محمد نواز شریف جن کا نام پانامہ پیپرز میں شامل تک نہیں ان پر دن رات تنقید کی، جب جوڈیشل کمیشن بنے گا تو عمران خان، جہانگیر ترین، علیم خان سمیت کا سب کا احتساب ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پنجاب ہاﺅس میں حلقہ کوٹلہ سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے سابق وزیر سید منظور حسین شاہ کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔







